11 مئی 2012 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران کےصدر نے کہا ہے کہ مغرب ايران سے دھمکي آميز لہجے ميں بات کرنا چھوڑ دے-

ابنا: يہ بات صدر ڈاکٹر احمدي ن‍ژاد نے صوبہ خراسان رضوي کے اپنے دورے ميں مختلف شہروں ميں عوامي اجتماعات سےخطاب کرتے ہوئے کہي-

صدر احمدي نژاد نے کہاکہ مغرب والے اگر يہ سمجھتے ہيں کہ وہ ايران کے عوام سے دھونس و دھمکي کي زبان ميں بات کرليں گے اور اسے  ترقي و پيشرفت سے روک ديں گے تو يہ  ان کي بہت بڑي بھول ہے –

صدر احمدي نژاد نے  تسلط پسند طاقتوں کو  متنبہ کرتے ہوئے  کہا کہ اگر انہوں نے ملت ايران کے خلاف موجودہ پاليسياں جار رکھيں تو انہيں ملت ايران کے ہاتھوں پچھتانا پڑے گا- اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے اسي طرح اسرائيلي حکومت کو ايک مجرم حکومت قرار ديا جس نے سرزمين

فلسطين پر قبضہ کررکھا ہے -  صدر احمدي نژاد نے سامراجي طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہي تقدير الہي اور عوامي طاقت انہيں ان کے مسند اقتدار سے اتارپھينکيں گي- 

صدر احمدي نژاد نے بڑي طاقتوں کو نصیحت کي کہ وہ قوموں کے حقوق کا احترام کريں- انہوں نے ساتھ ہي يہ بھي کہا کہ تسلط پسند طاقتوں کو علاقے کي اقوام کے تئيں اپني روش کي اصلاح کرني ہوگي بصورت ديگر تسلط پسندوں کي نابودي يقيني ہے- اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نےعلاقے ميں امريکا کي پاليسيوں کي مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امريکا پاکستان ميں دہشتگردي کے خلاف جنگ کے بہانے اس ملک کے بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے-

.......

/169